حب: بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
حب کے علاقے بیلہ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سامنے سے آنے والی مسافر کوچ میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔