کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کے حکمرانوں نے امریکہ کے کہنے پر دوسروں کی جنگ میں شریک ہو کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی امریکی صدر کی دشمن پالیسیوں کو یکسر مسترد کر تے ہیں بھارت کی بد معاشی نہیں چلے گی سی پیک کو ہر حال میں کامیاب بنائیں گے ۔
بلوچستان پیپلز پارٹی کے دور میں ترقی کرے گا اور آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی بلوچستان میں قوم پرستوں نے صوبے کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیااور عوام آج بھی پینے کے پانی ، تعلیم ، صحت جیسے بنیادی شعبوں سے بھی محروم ہے ۔
ان خیالات کا اظہا ر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مددجتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمیدکاکڑ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خلجی ،ثنا اللہ جتک ،ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی ،میرعثمان مینگل نے غوث آباد میں طلاح خان احمدزئی اور نوراللہ خان ترین کی پیپلز پارٹی میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پیپلزپارٹی نے صوبوں کو صوبائی خودمختاری ،این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں اربوں روپے کا اضافہ کیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 245فیصد اضافہ کیا گیا ۔
اسکے مقابلے میں موجود ہ حکومت نے ساڑھے چار سال کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 23فیصداضافہ کیا جوموجودہ مہنگائی کے دور میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اورانہوں نے قوم پرستانہ سیاست کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان زندہ باد کی سیاست کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا واضح ثبوت نوراللہ خان ترین اور طلاح احمد زئی کی اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت قوم پرست جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری برابر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم نے ملکر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے نئی امریکی پالیسی کو مسترد کردیا ہے پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے امریکا پاکستان پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کرسکتاپاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اگر کسی نے پاکستان پر بری نظر ڈالنے کی کوشش کی تواینٹ کا جواب پتھرسے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج ،سیکورٹی اداروں اور قوم نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبہ بلوچستان اور ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے جس سے ہزاروں کی تعدادمیں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور بلوچستان دوسرا دبئی بنے گا قوم پرست جماعتیں گوادر سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششیں کررہی ہیں گوادر سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے تمام منصوبوں کو پیپلز پارٹی اور بلوچستان کے عوام ملکر ناکام بنادیں گے ۔
ملک کے حکمرانوں نے امریکہ کے کہنے پر دوسروں کی جنگ میں شریک ہو کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی امریکی صدر کی دشمن پالیسیوں کو یکسر مسترد کر تے ہیں بھارت کی بد معاشی نہیں چلے گی سی پیک کو ہر حال میں کامیاب بنائیں گے بلوچستان پیپلز پارٹی کے دور میں ترقی کرے گا اور آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی بلوچستان میں قوم پرستوں نے صوبے کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا۔
امریکی صدر کے دشمن پالیسیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی
وقتِ اشاعت : August 27 – 2017