|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2017

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

 زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ایوبیہ، واہ کینٹ، ہری پور اور اس کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 5 بجکر 25 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیرزمین 17کلومیٹر اورمرکز مینگورہ کے 67 کلومیٹر شمال میں تھا۔ فی الحال زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔