چمن: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اورصوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹرحامدخان اچکزئی نے گزشتہ روزسوئی کاریزڈیم رحمان کہول ڈیم مردہ کاریزڈیم خڑکاریزاورپڈوکاریزمیں دوڈیموں کاافتتاح کیا۔
اس موقع پرعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہاکہ خشک سالی سے چمن متاثرہوااورزمین کاپانی روزبروزگرتی جارہی ہے گزشتہ حکومتوں نے اس علاقے پرکوئی توجہ نہیں دی موجودہ حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں پربھرپورتوجہ دے رہا ہے۔
بارش کاپانی ذخیرہ کرنے اورزیرزمین پانی کی سطح کوبلندکرنے کیلئے ڈیم کبننے کوترجیح دی جارہی ہے۔ اللہ کے فضل وکرم سے اورپارٹی راہنماؤں اورکارکنوں کی قربانیوں کے بدولت سوئی کاریزسے لیکرابتوخواجہ عمران تک اکثرمقامات پرڈیموں کاکام مکمل ہوچکاہیں جوکاریزوں چشموں اورزیرزمین پانی کیلئے مددگارثابت ہوگی اورآئندہ نسلوں کیلئے پانی بچاؤکاایک ذریعہ بنے گی۔
پشتونخوامیپ نے ہمیشہ عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے اجتماعی ترقیاتی کاموں پرتوجہ دی ہے صوبائی وزیرکاعوام نے مختلف مقامات پرشانداراستقبال کیاصوبائی وزیرکوعوام نے پگڑی اورہارپہنائے ۔
اس موقع پرپارٹی عہدیداروں شیرمحمداچکزئی عبدالعلیم پہلوان حاجی فیض اللہ خان حاجی محمدصدیق خان کریم خان ناظم حاجی شاہ ولی خان جامع مسجدخطیب حافظ مطیع اللہ حاجی جمال حاجی مہربان ملیزئی حاجی ناصرخان شیرعلی خان عبدالصادق منظورخان حاجی روزالدین رحمانی ملک طاہرحاجی عبداللہ رحمانی آباسین خان حیات خان ناظم حاجی شاہ محمدعسکرشاہ محمدہاشم خان ملک برأ ت خان ناصرسمندرمحکمہ پی ایچ ای کے ایکسیئن مقصوداحمدجانان خان اچکزئی محکمہ ایریگیشن محکمہ واٹرمنیجمنٹ کے آفیسران اورپارٹی کے کثیرتعدادمیں کارکنان موجودتھے۔
ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی سطح بلند ہو گی،حامد اچکزئی
وقتِ اشاعت : August 28 – 2017