قلات: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء اور رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہیکہ خان آف قلات ہم سب کا بڑا ہے اور تمام اقوام کے لیئے قابل قدر ہے ہماری حکومت نے انہیں پاکستان آنے کی اپنی زمہ داری پوری کردی ۔
نیشنل پارٹی کی حکومت نے بلوچستان میں امن کردیا تعلیم کے بغیر قومیں غلامی کی زندگی گزار تے ہیں تعلیم کی زیور سے آراستہ قوموں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا ہم اپنے آنے والے نسلوں کی حصے کا پانی زمین سے نکال کر استعمال کررہے ہیں پاس پوسٹ آفس کی فعالیت سے قلات کے عوام کا درینہ مسئلہ حل ہو گیا قلات سول ہسپتال کے لیئے ٹرما سینٹر لیڈی میڈیکل آفیسر ایبولینس کا علان ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں پاس پورٹ آفس کا افتتاح اور سول ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ سابق سینیٹر میر حسین بخش بنگلزئی ڈائریکٹر زونل احمد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمس اچکزئی ٹینیکل آفیسر عبدالوحید انچارج پاسپورٹ آفس یوسف یوسفزئیاور دیگر موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ خان آف قلات سلیمان داؤد تمام بلوچ قبائل کے بڑے اور قابل قدر ہے ہماری حکومت نے انہیں پاکستان آنے کی درخواست کی اور بہر پوراپنی زمہداری نبھائی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی حکومت کی بدولت بلوچستان میں امن امان کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا اور لوگ اب خوف اور گھٹن کے ماحول سے باہر نکل چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا کیونکہ تعلیم ہی واحد راستہ ہے کہ غلامی کی زندگی سے نجات دلانے کا ۔
انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح روز بروزنیچھے گر رہا ہے بے شعور ی کی وجہ سے ہم اپنے آنے والی نسلوں کا پانی نکال کر ستعمال کررہے ہیں پھر بھی شکر ہیکہ کیسکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے ور نہ ہم چوبیس گھنٹے زمین سے پانی نکال تے رہتے ۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے احتیاط سے کام لیان چاہئے اور وہ فصلیں کاشت کرنے چاہئے جوکم پانی میں بہتر پیداوار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ قلات میں ڈاکٹروں کی کمی بڑا مسئلہ ہے لیکن میں ٹراما سینٹر لیڈی میڈیکل آفیسر ایک ایمبولینس سمیت ایمرجنسی کی مرمت کے لیئے اقدامات کرونگاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قلات میں ائے جی آفس کی برانچ قائم کرنے کے لیئے کوشش کرونگا۔
خان آف قلات ہم سب کا بڑا اور قابل قدر ہے، سردار کمال بنگلزئی
وقتِ اشاعت : August 29 – 2017