|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2017

کوئٹہ :  احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ نے گندم خردبرد ریفرنسز میں نامزد ملزمان سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ، علی بخش بلوچ ،ظاہر جان جمالدینی ،نعیم خان اور حسین آفریدی کی جوڈیشل ریمانڈ میں 11ستمبر تک توسیع کے احکامات دے دئیے ،جبکہ غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی کی جوڈیشل ریمانڈ میں بھی عدالت نے توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔

گزشتہ روز گندم خردبرد کے ریفرنسز میں نامزد سابق صوبائی وزیر اسفند یار خان کاکڑ، ظاہر جان جمالدینی ،علی بخش بلوچ ،نعیم خان اور حسین آفریدی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اس موقع پر گواہ استغاثہ طاہر شمیم کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن ملزم کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث گواہ استغاثہ پر جرح نہ ہوسکی بعدازاں عدالت نے ان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 11ستمبر تک توسیع کے احکامات جاری کئے ۔

بعدازاں ریفرنسز کی سماعت ملتوی کردی گئی دریں اثناء غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی کو گزشتہ روز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو عدالت نے ان کی جوڈیشل ریمانڈ میں بھی عدالت ہذاء نے 11ستمبر تک توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔