ڈیر ہ بگٹی : ایف سی کالج سوئی میں تعلیم کے حوالے سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سول و عسکری حکام کے علاوہ قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔
اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی سیمینار کے آرگنائزر میں جما ل خان کلپر نے کہا کہ یوں تعلیم و تربیت کی ضرورت ہر دور میں محسوس کی گئی ہے مگر دور جدید کے لحاظ سے تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں اس بات کے تناظر میں ایف سی سوئی عرصہ دراز سے اس خطے میں تعلیمی سرگرمیوں کے لئے پیش پیش ہے وہاں ان کے شانہ بشانہ علاقے کے عمائدین بھی ان کے معدومعاون ہیں آج کی تقریب میں قبائلی عمائدین شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں کے لوگ امن و علم سے کتنی محبت کرتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء میر عطاء اللہ کلپر نے کہا کہ آج کے اس سیمینار کا انعقاد اس بات کا دلیل ہے کہ سوئی جیسے انتہائی حساس علاقے میں تعلیم کی اہمیت کو سراہا گیا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل عبیدالرحمن میر جمال خان کلپر اور ایف سی کالج کے پرنسپل ندیم صاحب کا جنہوں نے تعلیمی سر گرمیوں کو سراہتے ہوئے ایف سی کالج میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کروایا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل عبیدالرحمن نے کہا کہ ایف سی سوئی میں تعلیم کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔
ایف سی کالج یہاں کے عوام کے لئے ایف سی کی طرف سے بہترین تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں میں خداداد صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب بچے انہی درسگاہوں سے نکل کر ملک وقوم کا نام روشن کرینگے انھوں نے شرکا پر زور دیا کہ قبائلی عوام اپنے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی بچیوں کو تعلیم جیسی زیور سے آراستہ کریں کیونکہ ماں خود بچے کی پہلی درسگاہ ہے اگر بچیاں علم حاصل کریں تو وہ پورے معاشرے کو سدھار سکتی ہیں ۔
انہوں نے شرکا سے کہا کہ تعلیم یافتہ اور شاندار مستقبل آپ کا منتطر ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ سوئی کے بچے پڑھ لکھ کر اپنے بگٹی قوم اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کریں آخر میں مہمانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
ایف سی کالج سوئی میں پروقار سیمینار کا انعقاد
وقتِ اشاعت : August 29 – 2017