اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پاکستان مخالف الزام تراشی کے بعد سے پاکستان اور امریکا کے درمیان کوئی اعلی سطح کا رابطہ نہیں ہوا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے امریکہ کیساتھ بہت سے شعبہ جات میں ملکر کام کیا ہے اور دونوں طرف مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی خواہش موجود ہے، تاہم پاکستان اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی اعلی سطح کا رابطہ نہیں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کا بیان غیرضروری اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان کی زمین پر نہیں لڑی جا سکتی، افغان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔