|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2017

مظفر گڑھ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی ہے جو سب کے سب صحت مند ہیں۔

 

 مظفر گڑھ میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں اللہ کی رحمت اور نعمت دونوں شامل ہیں۔

پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جو سب کے سب صحت مند ہیں۔

گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں اور ان بچوں کو دیکھنے کے لئے دور دور سے رشتہ دار آ رہے ہیں۔