اسلام آباد: وزیردفاع احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے اوردشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے۔
یوم دفاع پروزیر داخلہ احسن اقبال کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 6 ستمبر1965 یاد دلاتا ہے کہ ہم نے دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے، دشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمنان ارض پاک میں بد امنی اور انتشارپھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں، آئیے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی ڈگرپرچل پڑا ہے اورشہیدوں پرفخرہے، پاکستان چند سالوں میں اقتصادی قوت کے طورپرابھرے گا اورسی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بیروزگاری اورغربت کا خاتمہ ہوگا۔