کوئٹہ : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IV کوئٹہ جناب حیات اللہ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔
گزشتہ روز عدالت میں سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کی جانب سے عدالت میں اپنی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر عدالت کے جج نے فیصلہ سنادیا اور درخواست ضمانت خارج کردی ،سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی بلوچستان کے موجودہ صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک پر الزام ہے ۔
انہوں نے گزشتہ سال ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں میر عطاء اللہ جتک اوران کے ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا مذکورہ کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تو علی مدد جتک نے درخواست ضمانت دائر کی جس سے گزشتہ روز خارج کردیاگیاہے ۔
قتل کے مقدمہ میں پی پی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی درخواست ضمانت خارجہ کر دی گئی
وقتِ اشاعت : September 12 – 2017