|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2017

ریاض: سعودی عرب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر داعش کے بم حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست ملزمان میں دو سعودی اور دو یمنی شہری شامل ہیں جن کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔

یمنی شہریوں کی شناخت احمد یاسر اور عمار علی کے نام سے ہوئی تاہم سعودی شہریوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سعودی حکام نے بتایا کہ گرفتار یمنی شہری مملکت میں جعلی شناخت کے ساتھ مقیم تھے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔