کوالا لمپور: مدرسے میں آگ لگنے سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں مدرسے ’دارالقرآن اتفاقیہ‘ میں علی الصبح آتشزدگی سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں۔
ریسکیوحکام کا آتشزدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مدرسے میں آتشزدگی سے اتنی ہلاکتیں حیران کن ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، گزشتہ 20 برسوں میں ملک میں اس طرح آگ لگنے کا یہ بدترین واقعہ ہے جو قابل افسوس ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے مدرسے میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔