کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکردیا گیا ہے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم ایک ہفتے جاری رہے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کومتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں جب کہ خصوصی مہم کے ذریعے بلا تفریق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔