|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہہ فریقی مذاکرات ہوئے، جس میں 6 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی تاہم داعش کا خاتمہ مشترکہ کوششوں اور مزید تعاون سے ہی ممکن ہے۔ مذاکرات میں باہمی مفادات اور تحفظات جب کہ پاکستان اور افغانستان کےاجلاس میں سرحد پارفائرنگ اور انسداد دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔