|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

 بغداد: عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں شدت پسند تنظیم داعش کے دو حملوں میں 50 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے صوبے ذی قار کے ڈپٹی ہیلتھ چیف عبدالحسین الجبری نے بتایا کہ داعش کے دو حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے جس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دہشگردی کا پہلا واقعہ ناصریہ کی مصروف ہائی وے پر واقع ایک ریسٹورینٹ کے اندر پیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں دیگر افراد کے ہمراہ 4 ایرانی شہری بھی ہلاک ہوئے۔