|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

لوئردیر: چکدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

 لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہاشم خان اپنے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ فائرنگ سے ایم پی اے کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے ہاشم خان جے یو آئی (ف) سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ تھے۔