|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2017

پارا چنار: کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 کرم ایجنسی سے متصل افغانستان کی سرحدی حدود میں امریکی ڈرون طیارے نے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں  3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ 

افغان پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے بعد بھی ڈرون طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقوں میں دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہیں موجود ہیں تاہم افغان اور وہاں تعینات غیر ملکی فوجہ اہلکار ان کے خلاف زمینی کارروائی سے اجتناب برتتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کی وارداتیں ہوتی ہیں۔