|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2017

کرخ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دے کر ترقی کی بنیاد ڈالی ترقی کا یہ سفر یکساں حیثیت سے پورے بلوچستا ن میں جاری ہے ۔

ہماری حکومت نے بلوچستان میں اربوں کی ترقیاتی اسکیمات شروع کر کے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کو ختم کر دی ، ترقی کا یہ تسلسل جاری رہے گا سی پیک پاکستان کی شہ رگ اور بلوچستان کی ترقی کی ضمانت ہے عوام نے کلاشنکوف کے بدلے قلم کی حمایت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ یہاں کے عوام استحکا م چاہتے ہیں کرخ کے عوام سے میرے اباو اجداد کا رشتہ ہے یہ رشتہ نسل در نسل منتقل ہوتا جا رہا ہے۔

کرخ کے عوام سے بجلی دینے کا وعدہ بھی آج پورا ہو گیااب عوام کی زمہ داری ہے کہ وہ بجلی استعمال کرنے کے ساتھ بل بھی ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرخ میں 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔

اجتماع سے صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ،مشیر صنعت محمد خان لہڑی ،ایم پی اے میر عبدالکریم نوشیروانی ،ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،مسلم لیگ تحصیل کرخ کے صدر میر جمعہ خان شکرانی ،وڈیر ہ محمد فاروق جاموٹ ،پروفیسر محمد حسن جاموٹ ،غلام یاسین جتک اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرسینیٹر آغا شاہ زیب درانی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر محمد عمر بابر، آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ،ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ میر عبدالرحمن زہری ایڈیشنل کمشنر اورنگ زیب بادینی ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عطاء اللہ جاموٹ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ منیر احمد موسیانی ،ڈی پی او خضدار عبدالعزیز جکھرانی،سابق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سعادت انور قمبرانی ، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو میر احمد خان مینگل ،انجینئر شاہد رحم زہری ،میر فیصل رحیم زہری، میر عبدالرحیم کرد ،عید محمد ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

قبل ازیں چیف انجینئر کیسکو بلوچستان عطاء اللہ ببھٹہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرخ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی اور تقریبا 24 دیہاتوں تک بجلی کی لائن ڈالی گئی ہے اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر نگرانی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی کروڑوں روپے کے بجلی کی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابات کے وقت میں نے کرخ کے عوام سے جو وعدئے کیا تھا انہیں ایک ایک کر کے پورا کر رہا ہیں بجلی یہاں کی اہم اور بنیادی ضرورت تھی جسے میں نے پورا کر دیا اور اس کے علاوہ کرخ کے مختلف علاقوں میں چالیس کروڑ روپے کے ترقیاتی اسکیمات پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں جن پر کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔

ہماری حکومت نے بلوچستان میں ماضی کے تمام حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ کام کیا بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دیا قبل ازیں یہاں امن و امان کی صورتحال یہ تھی لوگ گھروں سے نکلتے وقت ہزار بار سوچھتے تھے مگر آج حکومت کی حکمت عملی اور فورسیز کے دلیرانہ اقدامات کی وجہ سے بلوچستا ن بھر با الخصوص خضدار میں امن و امان قائم ہو چکا ہے امن کی ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد ہم نے اپنی بلوچستان کی ترقی پر مرکوز کی اور اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمات بلوچستان بھر میں یکساں جاری ہیں ۔

انہی ترقیاتی اسکیمات کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کسی ممکنہ حد تک ختم ہو گئی ہے میں عوام کو یقین دلاتا ھوں کہ ہم نے ترقی کی جس سفر کی ابتداء کی ہے اب اسے کوئی نہیں روک سکتا ہے ترقی کے ثمرات عوام نے حاصل کرنا شروع کر دیا ہے ۔

ہماری حکومت نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے ساتھ بلوچستان کے تعلیمی میدان میں بھی انقلابی اقدامات کئے بلوچستان کے مختلف ڈویژنوں میں کالجز ،یونیورسٹیاں ،دی تھا کہ نئی نسل کو ان کے اپنے علاقے میں حصول علم کے سہولیات میسر آ جائیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار خصوصا کرخ سی پیک روٹ پر ہیں یہاں کے عوام کی زندگی سی پیک کی وجہ سے تبدیل ہو گی سی پیک ایک راستہ نہیں بلکہ پاکستان کا شہ رک اور بلوچستان کی ترقی کی بنیاد ہے ہم سب کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ بلوچستا ن کے عوام نے کلاشنکوف کے مقابلے میں ہمیشہ قلم کی حمایت کی اور جمہوری طریقے سے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا جس کی بدولت آج بلوچستان میں ترقی نظر آ رہی ہے خوشحالی شروع ہو گئی ہے ۔

لوگوں کے معیار زندگی تبدیل ہو رہی ہے یہ اس تبدیلی کے اثرات ہمار ے نئے نسل پر مزید مثبت اثرات مرتب کرئینگے کرخ کے عوام کے ساتھ میرا رشتہ آج کا نہیں اباو اجداد سے ہیں یہاں کے لوگوں نے میرے والد کے ہاتھ مضبوط کی آج کی نسل میرے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں اور آنے والے نسل کا تعلق میرے خاندان کے ساتھ اسی طرح مضبوطی سے قائم ہو گا ۔

کرخ کے 24 دیہاتو ں کو بجلی فراہم کر دی گئی اور مزید تین سے چا ر دیہاتوں کو بھی بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی مگر میں عوام سے گزارش کرونگا کہ وہ بھی زمہ دار شہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کے بل ضرور ماہانہ بنیاد پر جمع کرتے جائیں جہاں لوگ مکمل بل ادا کرئینگے وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تحصیل کرخ کو سب ڈویژن کا درجہ دینے ،کرخ انٹر بوائز کالج ،کرخ کے مختلف علاقوں میں ساٹھ کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ،کرخ کے مختلف علاقوں کے لئے پچاس واٹر سپلائی اسکیمات و زرعی ٹیوب ویل دینے ،گورنمنٹ ہائی سکو ل کرخ میں ایف ایس سی اور ایف اے کے کلاسوں کا اعلان ،کرخ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے ،بیس ہزار بلڈوزر کے گھنٹے دینے ،سن چکو کے گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے ،تحصیل مولہ اور بھلونک کو بجلی دینے ،بازار ٹو سن چکو سٹرک کی پختہ کرنے ،کا بھی اعلان کیا ۔

تقریب سے پشتوانخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سے قبل بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سنگین تھا کوئٹہ جیسے علاقے میں پولیس والے ڈیوٹی دینے سے قطراتے تھے لوگ قومی شاہراوں پر سفر کرنے کے لئے تیار نہیں تھے مگر ہماری اتحادی حکومت نے بہتر حکمت عملی اپنا کر بلوچستان کو امن کو گہوارہ بنا دیا ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوا ۔

آج بلوچستان میں دوسرے صوبوںؓ کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ہیں لوگ آزادانہ کاروبار کر رہے ہیں ہم پر بلا جواز تنقید کرنے والوں نے امن دور حکومت میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ان کے دور میں بلوچستان میں لوگ گھروں سے نہیں نکل سکتے تھے قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جب کرخ پہنچے تو بلوچستا ن پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سلامی دی جلسہ عوام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔