پیر کوہ : ڈیرہ بگٹی کے علاقہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ10 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پیر کوہ گیس پلانٹ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیر زمین نصب بارودی سرنگ سے 10سال کا معصوم بچے کا پاؤں ٹکر گیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ سے بارودی سرنگ پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی واقعہ کا شکار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا واقعہ کے بعد علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔
ڈیرہ بگٹی ، بارودی سرنگ دھماکے میں 10سالہ بچہ جاں بحق
وقتِ اشاعت : September 16 – 2017