|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2017

لیپزگ : بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے جرمنی کے شہر لیپزگ میں بلوچستان میں مظالم اور خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ 

مظاہرے اور ریلی میں بی آرپی کارکنان سمیت بڑی تعداد میں بلوچ خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے بلوچستان میں جاری مظالم اور خاص کر گزشتہ کئی مہینوں سے بلوچ خواتین اور بچوں کو اغواہ کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف آواز اٹھایا۔ 

بی آر پی کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھاکر بلوچ نسل کشی کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی اور مقامی لوگوں میں آگاہی پھیلانے کیلئے راہگیروں اور ہمدردی کیلئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کی گئی۔ 

بی آر پی کے صدر نواب براہمداغ بگٹی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پارٹی کارکنان کی کوششوں کو سراہا اور بلوچ خاندانوں کی مظاہرے اور ریلی میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔