اسلام آباد : بلوچستان میں 100چھوٹے ڈیم بنانیکیمنصوبوں میں تعطل کا انکشاف ہوا ہے، ایکنک نے دسمبر 2016میں منصوبوں کی منظوری دی تھی، جس کی کل لاگت 7ارب 82کروڑ روپے سے زائد تھی، منصوبے پر اب تک صرف 6فیصد کام ہوا ہے۔
مالی سال 2015-16میں ان منصوبوں کیلئے 40کروڑ روپے جبکہ 2016-17میں 30کروڑ روپے،2017-18میں بھی 30کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے، ان منصوبوں پر اب تک مالیاتی پیش رفت صرف ایک فیصد رہی ہے۔
وزارت ترقی و منصوبہ بندی کی دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں 100چھوٹے ڈیم بنانے کے منصوبے پر اب تک صرف 6فیصد تک پیش رفت ہوئی ہے۔ مالی سال 2015-16میں ان منصوبوں کیلئے 40کروڑ روپے کی رقم رکھی تھی جبکہ منصوبے کی منظوری ایکنک نے دسمبر 2016میں دی تھی۔
مالی سال 2016-17میں منصوبے کیلئے 30کروڑ روپے رکھے گئے تھے، موجودہ مالی سال میں بھی چھوٹے ڈیم بنانے کے منصوبے پر 30کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ابھی تک منصوبے پر صرف ایک فیصد مالی پیش رفت ہوئی ہے۔ 6فیصد ہونے والے کام پر اب تک 10کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، منصوبے کی کل لاگت 7ارب 82کروڑ روپے ہے۔
بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیم بنانے کے منصوبوں میں تعطل کا انکشاف
وقتِ اشاعت : September 18 – 2017