|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کی بیورو کریسی میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کا تبادلہ کردیاگیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان اکبر حسین درانی کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر بلوچستان سول سروسز کے گریڈ اکیس کے آفیسر حیدر علی کو سیکریٹری خزانہ بلوچستان تعینات کردیاگیا۔ 

اسی طرح گریڈ اکیس کے آفیسر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات اشرف اللہ خان کاکڑ کو وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کا چیئرمین جبکہ گریڈ بیس کے آفیسر کمشنر سبی ڈوی۹ن محمد سعید جمالی کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کا رکن تعینات کردیاگیا۔ 

جبکہ ڈی ایم جی گروپ کے گریڈ انیس کے آفیسر ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہریار کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر سبی ڈوی۹ن تعینات کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد ذاکر ناصر کو بھی عہدے سے ہٹاکر انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔