کو ئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سہ روزہ پولیومہم کاآغاز کردیاگیاہے جس میں ضلع کوئٹہ کے 5سال سے کم عمر کے 5لاکھ 7ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئن پلائے جائینگے ۔
پولیو مہم کیلئے 3ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے کوئٹہ کے علاقے صوبے بھر کے دیگر اضلاع میں پولیو مہم کاآغاز آج پیر 18ستمبر سے ہوگا صوبے کے مختلف اضلاع میں 24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام یونین کونسلز میں اتوار کے روز سے پولیو مہم کاآغاز کردیاگیاہے مہم کے دوران تین ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے پلانے کا کام کررہی ہے کوئٹہ میں 5لاکھ 7ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے کوئٹہ بھر میں پولیس ،لیویز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے اس کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم کاآغاز آج پیر 18ستمبر سے کیاجارہاہے صوبے کے تمام اضلاع میں 24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے ۔
اس مقصد کیلئے 9ہزار 4سو 89کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس میں فکسڈ سائٹ اور دیگر شامل ہیں ۔پولیو ایمرجنسی سینٹر کے حکام اور علماء کرام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ 5سال سے کمر عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اس مرض کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ممکن بنایاجاسکے ۔
کوئٹہ میں سہ روزہ پولیومہم کاآغاز کردیاگیا
وقتِ اشاعت : September 18 – 2017