کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتی ر ہے گی جس طرح ہمارے چیرمین نے پانامہ کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔
اسی طرح ہم صوبے میں بھی ہونے والی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے ر ہے گے 70 سالوں سے بلوچستان کی عوام کو صرف قوم پرستی و مذہب پرستی کے نعروں سے ورغلا گیا بلوچستان کی زیادہ تر عوام آج تک پینے کے صاف سے بھی محروم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کرپٹ مافیا اور سسٹم کا مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کے مجھے یقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نئے اور پرانے کارکن مل کر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اب وقت آگیا ہے کہ ہم دن رات محنت کرکے بلوچستان کی عوام کو احساس دلائیں کہ بلوچستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں انشا اللہ جلد پورے بلوچستان کا تنظیمی دورہ کروں گا اور ہر ضلع ، تحصیل ، یونین کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور علاقے کے معززین سے ملاقاتیں کرونگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں گے اور بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑی قوت بنائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ڈاکٹر یاسمین نے حلقہ 120 میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور 42 امیدواروں کا تن تنہا مقابلہ کیا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کہ کوئٹہ شہر سمیت تمام اضلاع میں جھنڈا مہم اور ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیا جائے۔
صوبے کے عوام کو دھوکہ دینے والوں کا انتخابات میں صفایا کر دینگے ،سردار یار محمد رند
وقتِ اشاعت : September 19 – 2017