|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2017

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ پا کستان میں فرقہ واریت نہیں دہشتگردی ہے دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا فرقہ نہیں ہوتا ،محرم الحرام ہمیں قربانی ،صبراور اتحاد کا درس دیتا ہے علماء کرام،شہری شرپسند عناصر کی نشادہی کریں ۔

انہوں نے یہ بات پیر کی شب ایف سی ہیڈ کوارٹر میں محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ سکیورٹی کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا، ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان ،سیکٹر کمانڈر کوئٹہ بریگیڈ ئیر تصور حسین ،شیعہ کونسل بلوچستان کے صدر داؤد آغا ،ایچ ڈی پی کے عبدالخالق ہزارہ سمیت علماء کرام بھی مو جود تھے۔

آئی جی ایف سی میجر جنر ل ندیم انجم نے کہا کہ اتحادبین المسلمین،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کے سلسلے م میں تما م مکاتب کے لوگ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی،صبر ،اتحاد کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں اس پیغام پر عمل دآمد کر تے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دینا چائیے ۔

انہوں نے کہا کہ کستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ دہشتگردی ہے دہشتگرد کاکوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہم سب نے مل کر ان دہشتگردوں کا قلع قمعہ کرنا ہے دشمن ہمارے اتحادوامن کو تباہ کرنے کے لئے ہر ممکن حربے استعمال کررہا ہے جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا ہمارا مثالی اتحاد فرقہ بندی سے بالا تر ہے ا ور یہ اتحاد جاری رہے گا انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ فرقہ وارانہ اور گڑبڑ پھلا نے والے عناصر سے ہوشیار رہا جائے اور ایسے عناصر کی بر وقت نشاندہی کریں تا کہ شر پسند عنا صر کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔