|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2017

پشاور: مشال خان قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ہری پوری جیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشال قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں  57 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ کیس باقاعدہ ٹرائل کل سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔