|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2017

چمن : عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ باچا خان مرکز چمن سے جاری کردہ ضلعی پریس ریلیز میں پاک افغان بارڈر چمن اور ایف سی چیک پوسٹ گڑنگ پر چمن کے غیوراور شریف عوام کی تزلیل اور بے جا تنگ کرنے اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کی سخت مذمت کرتے ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چم کے عوام پر دن بدن روزگار کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں پاک افغان بارڈر جوکہ لاکھوں لوگوں کے روزگار کا زریعہ ہے مختلف ھیلوں بہانوں سے اس روزگار کو ایک منصوبے کے تحت ختم کیا جا رہا ہے

آئے روز باب دوستی کی بندش اور غیر ضروری چیکنگ کے بہانے روزانہ گھنٹوں عوام کو انتظار کرواکے بے عزت اور تنگ کیا جاتا ہے اور ہی راستے سے مر د خواتین بوڑھوں بچوں اور مریضوں کوگزرنا پڑتا ہے زیادہ رش ہونے کی وجہ سے اکثر بچے عورتیں اور بوڑھے افراد بے ہوش ہوجاتے ہیں ۔

خاص کر ہمارے پشتون معاشرے میں عورتوں کی اسطرح تذلیل ہم سب کیلئے باعث شرم ہے اسی طرح گڑنگ چیک پوسٹ پر چیکنگ اور انٹری کے بہانے گھنٹوں تک عوام اور م سافروں کو انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

شناختی کارڈ کے بہانے لوگوں سے رشوت لی جاتی ہے اور لوگوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے جوکہ انتہائی ناقابل برداشت ہے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چمن شہراور آس پاس کے علاقوں میں نہ کوئی زراعت ہے نہ صنعت اور نہ سرکاری ملازمتیں اس لئے لاکھوں لوگوں کا واحد زریعہ معاش بارڈر کا کاروبار ہے اگر اس کاروبار کو چمن کے عوام پر پابند کردیا گیا تولاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائینگے ۔

شہر کے حالات پہلے سے ٹھیک نہیں پھر تو امن و امان پر قابو پانا حکومت اور انتظامیہ کے بس کی بات نہیں ہوگی چوری اور ڈکیتیاں بہت زیادہ بڑھ جائیگی پریس ریلیز میں حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر بارڈر پر چمن کے عوام کی مشکلات اسطرح رہی اور گڑنگ چیک پوسٹ پر چیکنگ اور انٹری ختم نہ کی گئی تو عوامی نیشنل پارٹی جلد سے جلد سخت سے سخت احتجاج کریگی اور کسی بھی قربانی سے اپنے عوام کیلئے دریغ نہیں کریگی۔