|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2017

جنیوا: بلوچ رہنماء میر جاوید مینگل کے صاحبزادے بہاول مینگل نے کہا ہے کہ آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھی پاکستانی میڈیا کو چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان میں ہونے والے مظالم اور بلوچوں کی نسل کشی، مسخ شدہ لاشیں، جلتے گھر نظر نہیں آتے ۔

لیکن ہزاروں کلو میٹر دور جنیوا میں وہ بلوچستان کے پوسٹرز کو دیکھ بھی سکتے ہیں اور جھوٹی رپورٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی چال بازی، منافقت، مکاری اور دروغ گوئی کو جان چکی ہے، اب حکومت آنسو بہا کر اور جھوٹ بول کر دنیا کو بے وقوف نہیں بناسکتا۔