|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع پشین کے سابق ضلعی صدر اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شیر محمد ترین سے ملاقات کی اور پا کستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کو ان کے تمام حقوق دلائیں گے پاکستان تحریک انصاف کے وژن اور پروگرام سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ہم انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے بلوچستان کو بھی کرپشن سے پاک اور ترقی کی راہ پر ڈالیں گیاس موقع پر شیر محمد ترین کے ساتھ عبدالحمید ترین، عنایت اللہ ترین، عجب خان ترین، شیر محمد بٹے زئی، حکیم اللہ ترین، رفیع اللہ ترین بھی موجود تھے ۔

اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باری بڑیچ، سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی، ضلع پشین کے صدر شاہنواز کھرل و دیگر بھی موجود تھے۔