|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2017

 اسلام آباد: نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہوں پر دوبارہ نوٹسز بھیج دیئے ہیں۔

نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر نوازشریف اور اسحاق ڈار کو طلبی نوٹس جاری کئے ہیں۔ نوازشریف کو بھیجا جانے والا نوٹس ان کی رہائش گاہوں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا پر چسپاں کئے گئے ہیں اور اس نوٹس میں نوازشریف  کی صاحبزای مریم نواز اور ان  کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے نام نوٹس پر درج ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو گلبرگ ایچ بلاک میں بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے تک نوازشریف اور اسحاق ڈار کوئی بھی جائیداد نہیں بیچ سکتے۔ نیب نے پراپرٹی کی خرید و فروخت روکنے کے لئے ایل ڈی اے، محکمہ ایکسائز، ڈی سی او اور ایس ای سی پی  کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے تاہم عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے