|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2017

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی کے فیملی کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ 6 اہلکار زخمی زخمیوں کو فوری طور پر ڈی آئی خان ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے چشمہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے اہل خانہ کے سکواڈ میں شامل گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں6 اہلکار، تواب، وسیم ، وقار، شہباز، ناصر، ماجد اور جازیب شامل ہے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا صوبائی وزیر داخلہ کے اہل خانہ اسلام آباد سے کوئٹہ آرہے تھے ۔