|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2017

 اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان ’’عاشق و معشوق‘‘ جیسا تعلق ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ زیادتی یا نا انصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے اور نہ زبان بند کریں گے۔

سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار اور میاں نوازشریف کے درمیان عاشق و معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثار نے نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر گلے شکوے بھی کیےاور مفید مشورے بھی دیے۔