|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

حب : پولیس کا ساکران میں سرچ آپریشن بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد سرچ آپریشن گزشتہ شب کراچی کے علاقے سے اغواء ہونے نوجوان کی بازیابی کے بعد مغوی کی نشاندہی پرکی گئی ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے صفورا چورنگی سے نعیم نامی نوجوان جو بنک اکاؤنٹنٹ ہے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرنے دوران مزاحمت پر زخمی حالت میں اغواء کرکے ساکران کے علاقے میں لانا چاہتے تھے اس دوران نوجوان اغواء کاروں کی چنگل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ساکران پولیس نے نوجوان کی بازیابی کے بعد ان کی نشاندہی پر حسن پیر کے قریب سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ عبدالروف بڑیچ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے دھماکا خیز مواد میں تین کلوگرام دھماکا خیز مواد میں ایک عدد ڈنیٹر پن ایک 9MMپسٹل دس عدد گولیاں ایک وولٹج ٹائمنگ سوئچ سات فٹ ڈیڈ کور تار دو عدد پریما ڈیڈ کور تار اوربال بیرنگ ہے ۔

ڈی پی او لسبیلہ کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے دھماکا خیز مواد محرم الحرام کے دوران کراچی اور میں دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا پولیس مالک مکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔