|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی اس سے زیادہ کیا اور بےعزتی ہوگی کہ وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ملک کا وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،ان چوروں نے ملک کی ناک کاٹ دی ہے۔ بعض لوگوں کوعزت نہیں دولت عزیز ہوتی ہے، یہ بے شرمی کی انتہا ہے، ملک کی اس سے زیادہ اور کیا بےعزتی ہوگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس کا 7 سے 8 روز میں فیصلہ آجائے گا اور یہ اس سے بچ نہیں سکتے، اس کیس میں سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار کا ہونا ہے۔