کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں بیوٹمز میں جاری بے قا عدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ بیوٹمز میں داخلہ پالیسی مکمل طور پر اقرباء پروری ، پسند نا پسند اور سیاسی مصلحتوں کی نذر ہو گئی ہے کم وبیش تمام ڈیپارٹمنٹس میں میرٹ کے برعکس منظور نظر افراد کو کھپایا جا رہا ہے جو پہلے آئے پہلے پائیے کی پالیسی کی مکمل خلاف ورزی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن روز اول سے صوبے کے تمام علمی در سگاہوں اور پروفیشنل اداروں میں ضابطہ اخلاق اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ذہین ، محنتی حقدار طلباء کے جائز حقوق کی پامالی اور حقوق سلب پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔
بیان میں کہا گیا کہ پشتون سٹوڈنٹس دیگر دوست ، مترقی، وطن دوست، حقیقی طلباء، تنظیموں کیساتھ ملکر طلباء دشمن اقدامات کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر تی رہے گی اور کسی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ صوبے کے اعلیٰ پروفیشنلز علمی در سگاہوں کو اقرباءء پروری، سیاسی مصلحتوں ، پسند نا پسند کی بنیاد پر تباہی وبربادی سے دوچار کریں۔