لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔
لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماجی کارکن آمنہ ملک کی جانب سے دائرکی گئی تھی، جو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی ۔
رجسٹرار آفس کا موقف تھا کہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست کے ساتھ ہائیکورٹ کا 24 اگست کا حکم منسلک نہیں کیا گیا ۔
درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نوازشریف تواتر کے ساتھ سپریم کورٹ اور ججز پر تنقید کر رہے ہیں، عدلیہ مخالف بیانات اور تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں جس کے باعث درخواست گزار نے استدعا کی کہ نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔