|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2017

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف جیسے وزیر خارجہ کے ہوتے ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں کیونکہ عسکری گروہوں کے بارے میں خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک دھچکہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری گروہوں کے بارے میں خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک دھچکہ ہے، ایسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں دشمنوں کی کسے ضرورت ہے جب کہ بھارت و امریکا کی خوشامد میں یہ ٹولہ پاکستانی قوم کی قربانیوں تک کو نظر انداز کرچکا ہے۔ 

عمران خان کہنا تھا کہ آج بھی ان کی جانب سے افواج پاکستان پر پوری شد و مد سے حملے جاری ہیں، حقیقی مقصد مغرب میں چھپائی گئی چوری کی دولت کو تحفظ فراہم کرنا ہے جب کہ شریف اور ان کے درباری بھارتی و امریکی حلقوں کی خوشامد کے لیے مرے جارہے ہیں۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف اس وقت سازش کی گئی جب وہ متعدد محاذوں پر دشمن سے نبرد آزما تھی جب کہ اس سے واضح ہوگیا کہ ڈان لیکس افواج پاکستان پر کیچڑ اچھالنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔