کراچی پولیس نے محرم الحرام میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر سچل کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ پولیس کا گھیراؤ دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی
اس دوران انہوں نے دستی بم بھی پھینکے۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے جس کے دوران ہتھار، 3 خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
جس سے ظاہر ہاتا ہے کہ دہشتگرد محرم الحرام میں مذموم کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔