|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2017

کوئٹہ: محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 23امام بارگاہوں کو انتہائی احساس جبکہ 40کو حساس قراردے دیا گیا ان امام بارگاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور ان کی طرف جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے خاص طور پر کوئٹہ شہر میں 23امام بارگاہوں کو انتہائی احساس قراردیا گیا جس کے باہر ایف سی ،پولیس تعینات کردیا گیا جبکہ 40امام بارگاہوں کو حساس قراردیا گیا نویں اور دسویں محرم کے روز کوئٹہ شہر میں داخل ہونیو الے داخلی وخارجی راستوں پر خفیہ کیمروں کی تعداد بڑھادی گئی اور کسی بھی گاڑی کو چیکنگ کے بغیر شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں خاص طورپر عالمدار روڈ ،مری آباد ،ہزار ٹاؤن ودیگر علاقوں میں امام بارگاہوں کو حساس قراردیا گیا جس کی نگرانی ایف سی براہ راست کررہی ہے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دیگر سیکورٹی فورسز کے عملے ہمراہ کوئٹہ شہر کے مختلف امام بارگاہوں سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کو فل پروف بنانے کی ہدایت جاری کی نویں اور دسویں محرم کو جن روٹوں سے جلوس جائیں گے ۔

ان کے قریب گلیوں کو ٹینٹ لگا کر اور پولیس کے بڑے بڑے ٹرک کھڑے کرکے سیل کردیا گیا اسکے علاوہ اہم سرکاری عمارتوں ایم پی اے ہاسٹل ،صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ ،حساس اداروں کے دفاتر ،پشین اسٹاف ،ایوب اسٹیڈیم ودیگر علاقوں کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے ۔