|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2017

پشاور: یوم عاشور پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر 2 روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔

یوم عاشور کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ عارضی طور پر دو دن کیلئے روک دیا گیا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو پاک افغان طورخم بارڈر بھی بند رہے گا، اس کے علاوہ یو این ایچ آر سی کے سینٹرز بھی عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں،

اس حوالے سے افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پیر کے روز سے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں پہلے سے ہی افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی بند کی جا چکی ہے۔