کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں دھماکے سے 14سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔
لیویز کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں کلی عیسیٰ خیل کے رہائشی فتح خان کاکڑ کے گھر کے ایک کمرے میں دھماکا ہوا جس سے اس کی 14سالہ بیٹی بی بی نادرا زخمی ہوگئی۔ انہیں دونوں ٹانگوں اور بائیں بازو پر جلنے سے زخم لگے ۔
زخمی کو علاج کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور محکمہ شہری دفاع اور سپیشل برانچ پولیس کی بم ڈسپوزل ٹیموں کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل ٹیم کی رپورٹ کے مطابق دھماکا تقریباً350گرام سے 400گرام دھماکا خیز مواد کا تھا جسے کولڈر رنگ کی بوتل میں رکھ کر ٹائم فیوز سے دھماکا کیا گیا۔
مکان مالک زخمی بچی کے چچا شفیع محمد کاکڑ کا مؤقف ہے کہ نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا ۔ لیویز نے تفتیش کی غرض سے مکان مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔
ہنہ اوڑک میں دھماکے سے 14سالہ لڑکی زخمی
وقتِ اشاعت : October 3 – 2017