اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے پارٹی صدرکیلئے انتخابات کرائے جانے پرپارٹی کا انتخابی نشان “شیر” بحال کردیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل عرفان نے بتایا کہ آج (ن) لیگ کے پارٹی صدرکے لیے انٹرا پارٹی انتخاب کرایا جا رہا ہے، جس پرالیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس نمٹاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان بھی بحال کردیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف سے وزارت عظمی کے علاوہ پارٹی کی صدارت بھی چھن گئی تھی تاہم قومی اسمبلی اورسینیٹ سے قانون سازی کے بعد اب وہ دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔