|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے پارٹی کے بانی رہنماء اور بلوچ قومی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنماء مرحوم آر بی کھوسہ کی جدوجہد پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے ثابت قدم مستقل مزاج صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہو تے ان کے وفات سے جو خلاء پیدا ہوئی ہے وہ کبھی بھی پر نہیں ہو ستی انہوں نے کہا ہے کہ آر بی کھوسہ نے طویل جدوجہد اور مشکل حالات ، قید وبند کی صعوبتیں اور پارٹی سے سچی وابستگی رکھتے تھے مخلصی ، محنت ،خلوص نیت ، خندہ پیشانی کیساتھ غیر متزلزل جدوجہد کی اور پارٹی کے سہ رنگہ بیرغ کرنے میں اور پارٹی کو نصیرآباڈویژن اور بلوچستان کے بھر میں جو فعال اور متحرک رکھا ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایسے شخصیات جو طویل جدوجہد میں پارٹی کیساتھ وابستہ رہے ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ پارٹی کے اصل سرمایہ پارٹی کے رہنماء وکارکنا ہے جو ہر مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے ہیں پارٹی انہیں قدر اور منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔

انہوں نے ان کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین صبرو وجمیل عطا فر مائے۔