|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2017

 کراچی: سندھ کے سرکاری اسکولوں کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کردیا گیا۔

سندھ کے طلبہ کے لیے خوش خبری ہے کہ محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بار بار بجلی کی بندش کا حل نکال لیا ہے۔ اب محکمہ تعلیم کو نہ بل بھرنے کی پریشانی ہوگی اور نہ ہی اسکولوں کی کوئی بجلی کاٹ سکے گا ۔ محکمہ تعلیم نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے آلات نصب کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

منصوبے کے تحت شکارپور اور سکھر کے سرکاری اسکولوں میں سولر پینلز کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے بعض سرکاری اسکولوں میں کئی سال سے طلبا بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں اور امتحانات میں انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔