|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2017

نئی دہلی :  بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی اور فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ پاکستان کی ایٹمی اور فوجی تنصیبات کو تباہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے ان کے ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو ہندوستانی فضائیہ اس کا بھرپور جواب دے گی۔

بی ایس دھنوا نے پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ کے امکان کے بارے میں کہا کہ ہندوستانی فضائیہ دونوں ملکوں کے ساتھ بیک وقت جنگ کے لئے بھی تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ مسلح افواج کے دوسرے دستوں کے ساتھ مل کربقول ان کے دشمن کے مقابلے میں تیزی کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہوسکتی ہے۔