گوادر : گوادر میں صوبائی او ر وفاقی اداروں میں ہونے والی کر پشن کے خلاف جماعت اسلامی نے چےئر مین نین کو خط لکھ دیاہے ۔جی ڈی اے، جی پی اے، صوبائی اور بلد یاتی اداروں میں مبینہ کر پشن کی تحقیقات کی جائیں ۔
85سے لیکر تاحال ضلع گوادر کی نمائندگی کر نے والوں کے اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں۔
ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر یڑی مولانا ہدایت الرحمن اور ضلعی امیر مولانا لیاقت بلوچ نے پر یس کلب گوادر میں منعقد ہ پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کی اہمیت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمہ ہے لیکن یہاں کے باسی اس جد ید دور میں بھی بنیادی سہو لیات کے لےئے ترس رہے ہیں جس کی وجہ یہاں کی بد دیانت قیاد ت ہے جس کے سبب گوادر اور پو رے ضلع کی آبادی اضطراب کا شکار ہے اور دو گھونٹ پانی کا متلاشی ہے اگر کر پشن اور بد دیانتی نہیں کی جاتی تو گوادر کو اربوں روپے ملنے والے فنڈزسے مقامی لوگوں کی زند گیوں میں دور رس تبد یلیاں وقوع پز یر ہوتیں ۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا قیام 2002میں عمل میں لا یا گیا تھا لیکن یہ گوادر شہر کو تبد یلی کی طرف لیجانے میں بری طرح ناکام ٹہرا ہے شہر کھنڈر بنا ہوا ہے اور افسران پر طعیش زندگی گزار رہے ہیں ۔
ا نہوں نے کہا کہ جی پی اے کے مینڈیٹ میں بھی گوادر شہر کی تعمیر اور ترقی شامل تھی لیکن اس کے وسائل کو بھی غلط استعال کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پانی بحران جاری ہے آبنوشی کے مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کےئے گئے اور ایک ارب روپے کی لاگت سے ڈیسا لینیشن پلا نٹ بھی بنا یا گیا مگر پلانٹ سے ایک گلاس پانی کا حصول بھی نا ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم گھپلوں اور بے ضابطگیوں کا گڑ ھ بن چکاہے یہ الاٹیز کو بہتر سے بہتر سہو لیات کی فراہمی کی بجائے ٹمپرنگ کی مثال بن گئی ہے پارکس اور مساجد کو ختم کر کے اسکیم کو سیاسی مقاصد کے لےئے استعمال کیاجا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں لینڈ ما فیا نے سفید اراضی کو اپنے نام کیا ہے جو لوگ کل تک ایگ گز زمین کے مالک نہیں تھے آ ج ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک بن بیھٹے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلد یاتی ادارے بھی عوامی مسائل کے حل میں ناکا م ہوچکے ہیں 15کروڑ روپے کی کر پشن کے حقائق آج تک عوام کے سامنے نہیں لائے گئے جبکہ 85سے منتخب ہونے والے عوامی نمائند ے اور پا رلیمنٹر ین راتوں رات کر ب پتی بننے کی بجائے بیرون ملک اثاثوں میں کھیل رہے ہیں ۔
گوادر کے تمام سر کاری ادارے کر پشن کی گنگا میں اشنان کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل کے حل کو گرہن لگ چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گوادر میں مبینہ کر پشن کے خلاف نیب کے چےئر مین کو خط بھی لکھا ہے امید ہے کہ عجب کر پشن کی غضب کہانی کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے رہنماء شکیل کے ڈی، امتیاز کریم اور بلال عز یز بھی موجود تھے۔