|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2017

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپیلکس سے رینجرزکوہٹانے کے اصل مقاصد واضح ہوگئے اوروہاں احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلر چلا ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نوازشریف بانی متحدہ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، غیر آئینی سیاست پاکستان کی ریاست پرحملہ آورہے، شریف خاندان سپریم کورٹ کو سپریم نہیں مانتا، ان سے بڑا دہشت گرد اور بدمعاش کوئی نہیں،

شریف خاندان اداروں کو بدنام کرے گا اورمعیشت کو تباہ کرے گا، یہ لوگ اتنا بڑا بحران پیدا کردیں گے جس سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہلڑبازی قابل مذمت ہے، گاڈ فادرکے حکم پرعدالت میں غنڈہ گردی ہوئی، جوڈیشل کمپیلکس سے رینجرزکوہٹانے کے اصل مقاصد واضح ہوگئے،

احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلرچلا، عدالت کی سیکیورٹی فوج اور رینجرز کے سپرد کی جائے۔

حکومت کو پاکستان کی سالمیت کی کوئی فکرنہیں، حکومت کےوزراء پاکستان کے خلاف سازشیں کررہےہیں، حکومت میں بیٹھے وزرا ملک کو بحرانوں میں مبتلا کررہے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں سرعام چہروں پرگولیاں ماری گئی،

انہوں نے ساڑھے تین سال قانون اورانصاف کا مذاق اڑایا، حلف نامےمیں تبدیلی سےان کی چوری پکڑی گئی، یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔