|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2017

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آج پاکستان کی عدلیہ پردوسری بار حملہ کیا اوریہ سب نوازشریف کی کرپشن بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج پاکستان کی عدلیہ پر دوسری بار حملہ کیا اوریہ کا حملہ نوازشریف کی کرپشن کے 30 ارب روپے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔ 

عمران خان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے حوالے سے کہا کہ آج کے حملے کے بعد درباری احسن اقبال کا عدالت کے باہررینجرز سے متعلق ڈراما بھی سمجھ آیا جونیب جج کو غیرمحفوظ کرنے کے لیے رچایا گیا تھا۔ 

عمران خان نے کہا کہ مسلم  لیگ (ن) ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، اب قوم اس کے خلاف تیار ہوجائے اور اپنے ریاستی اداروں کا دفاع کرے۔  اداروں کی تباہی کا مطلب ریاست کی تباہی ہے اوریہ شریفوں کا ایجنڈا ہے جسے قوم کوختم کرنا ہے۔