اٹک: راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
راولپنڈی جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں پیش آیا جب مسافر وین کے ڈرائیور نے ایک ٹرک کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی بے قابو کر تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔
حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ موقع پر ہی ایک عورت سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالا۔ زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا ہے۔